مزاج جہاں کے مطابق نہیں میں
مزاج جہاں کے مطابق نہیں میں
برا تو ہوں لیکن منافق نہیں میں
میں ہوں تیرگی کھوج لے روشنی تو
بجھا سا ہوں اک دیپ شارق نہیں میں
یہاں لوگ سارے ہی قیدی انا کے
کسی طور ان کے موافق نہیں میں
کوئی تو یہ پیغام دے آفتوں کو
ذرا دل لگی سی تھی عاشق نہیں میں
ہیں زندہ مرے پالے دشمن مدثرؔ
خدایا ہے صد شکر رازق نہیں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.