معجزے سے حسن کے یہ زندگی روشن ہوئی
معجزے سے حسن کے یہ زندگی روشن ہوئی
فیض سورج کا ملا تو روشنی روشن ہوئی
آج گزرے پل نہ جانے یاد کیوں آنے لگے
کل کی اک ناز گراں تابندگی روشن ہوئی
سو سرابوں کے سمٹتے فاصلوں کے درمیان
اک سمندر کی سسکتی تشنگی روشن ہوئی
کیا پتہ اپنا مقدر ہی تھا اس کا منتظر
پاؤں اس کے کیا پڑے یہ زندگی روشن ہوئی
مستقل بے اعتمادی انتظار اک عمر کا
ایک صورت دل میں تھی گہرے بسی روشن ہوئی
بن کے بگڑے سو جزیرے آسماں پر حرص کے
اس کی آمد سے مچلتی موج بھی روشن ہوئی
آگہی تھی فکر تھی حرف و سخن کے فن بھی تھے
خودنمائی سے ہٹے تو شاعری روشن ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.