معجزہ کیا کوئی اب دست قلندر میں نہیں
معجزہ کیا کوئی اب دست قلندر میں نہیں
یا یہی ہے کہ شفا میرے مقدر میں نہیں
یا کہ واقف نہیں میں لذت آتش سے ابھی
یا شرر ہی کوئی شاید کسی پتھر میں نہیں
جس میں رہ جائیں سمٹ کر ترے دل کے افلاک
وہی پرواز ابھی تک مرے شہ پر میں نہیں
جھوٹ ہر رات دکھائیں وہ تو کیوں سچ مانوں
روشنی مجھ میں نہاں ہے مہ و اختر میں نہیں
کسی کونے میں پڑا ہوگا وہیں پر آزادؔ
تم نے ڈھونڈا ہے مگر کوچۂ دلبر میں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.