معجزہ یوں مشین سے نکلا
معجزہ یوں مشین سے نکلا
طور اک دوربین سے نکلا
اس کبوتر نے اڑنا سیکھ لیا
وہ پرندہ بھی دین سے نکلا
اس کے پیروں کا فرش بننے کو
زینہ اپنی زمین سے نکلا
میں نے جس پر غرور و ناز کیا
شعلہ اس آستین سے نکلا
ہائے ہم رو دیے سر محفل
اپنا دشمن کمین سے نکلا
رات پھیلا چکی تھی اندھیرے
روز روشن جبین سے نکلا
غور سے دیکھیے تو ہر چہرہ
ایک لفظ حسین سے نکلا
کچھ مسالہ لگا کہانی کو
اصل کردار سین سے نکلا
انجمن سے مکان سے دل سے
ایک بیچارہ تین سے نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.