موڑ ایسا بھی محبت میں کبھی آئے گا
موڑ ایسا بھی محبت میں کبھی آئے گا
دل میں رہتا ہے جو وہ دل سے اتر جائے گا
یوں تو ہر زخم مرا سوکھ چکا ہے لیکن
یاد کے ابر جو برسے تو ابھر آئے گا
ساتھ رہ جائیں گے یادوں کے نکیلے کانٹے
موسم وصل تو لمحوں میں گزر جائے گا
کھل کبھی پائے گی کیا دل کی کلی دوبارہ
کیا یہ صحرا کبھی گلشن میں بدل پائے گا
ہم ہمیشہ کی طرح اس کا یقیں کر لیں گے
وہ ہمیشہ کی طرح ہم سے مکر جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.