Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت اب عداوت لگ رہی ہے

صفدر ہمدانی

محبت اب عداوت لگ رہی ہے

صفدر ہمدانی

MORE BYصفدر ہمدانی

    محبت اب عداوت لگ رہی ہے

    بڑی مشکل میں قدرت لگ رہی ہے

    فقیہ شہر تو خود پر سکوں ہے

    مگر سولی پہ امت لگ رہی ہے

    تمہارے قتل سے لگتا ہے ایسے

    مرے سر کی بھی قیمت لگ رہی ہے

    فضاؤں میں لہو کی بو بسی ہے

    بہت بے چین فطرت لگ رہی ہے

    میں اپنے عہد نو کی کربلا ہوں

    مرے خوں میں شہادت لگ رہی ہے

    مقدر سو رہا ہے خاک اوڑھے

    زمین سخت راحت لگ رہی ہے

    فصیل شہر پر تو روشنی ہے

    مگر داؤ پہ عزت لگ رہی ہے

    میں اپنے ملک میں آیا ہوں جب سے

    عجب بے چین صورت لگ رہی ہے

    منڈیروں پر کہیں چڑیاں نہیں ہیں

    عجب اس گھر کی حالت لگ رہی ہے

    زمیں میں نفرتیں بوئی گئی ہیں

    ہری شاخوں پہ تہمت لگ رہی ہے

    سکوں میں ہیں منافق شہر بھر کے

    ہمیں یہ سانس ذلت لگ رہی ہے

    وہاں مصروفیت تھی چار جانب

    یہاں فرصت ہی فرصت لگ رہی ہے

    رکے یہ قافلۂ جاں کہیں پہ

    بے معنی اب مسافت لگ رہی ہے

    میں اپنے آپ کو غرقاب کر دوں

    بچاؤ کی یہ صورت لگ رہی ہے

    خدایا مشکلیں آسان کر دے

    مجھے گھر میں بھی وحشت لگ رہی ہے

    وہاں بے چین ہے وہ کل سے صفدرؔ

    اسے میری ضرورت لگ رہی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے