محبت دوستوں شبنم بھی چنگاری بھی ہوتی ہے
محبت دوستوں شبنم بھی چنگاری بھی ہوتی ہے
تمہیں معلوم ہے تلوار دو دھاری بھی ہوتی ہے
ہر اک آواز پر رکنا سمجھ داری نہیں ہوتی
کوئی آواز آوازوں میں بازاری بھی ہوتی ہے
پرکھنا چاہتے ہیں وہ ہر اک رشتہ کی سچائی
بہت سے لوگ ہیں جن کو یہ بیماری بھی ہوتی ہے
اداکاری ہر اک انسان کے بس کی نہیں ہوتی
زیادہ دیر تک ہنسنے میں دشواری بھی ہوتی ہے
محبت پھول دے گی آپ کو تب ہوگا اندازہ
کہ دنیا میں کوئی شے اس قدر بھاری بھی ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.