محبت ہم نے کی ہے ہم تمہیں دل سے دعا دیں گے
محبت ہم نے کی ہے ہم تمہیں دل سے دعا دیں گے
مگر ان چاہتوں کی آپ جانے کیا سزا دیں گے
گلے شکوہ ہمارے درمیاں جو ہیں مٹا دیں گے
ملیں گے جب بھی ہم اک دوسرے سے مسکرا دیں گے
ہمارے چہرے کی مایوسیوں کو ہم سے مت پوچھو
کسی دن آپ کے ہاتھوں میں ہم بھی آئنہ دیں گے
کوئی آواز اونچی کر کے بولے کب گوارہ ہے
اگرچہ نرم لہجہ ہو تو ہم بھی دل بچھا دیں گے
ہمارے صبر کا تم امتحاں مت لو تو بہتر ہے
زباں کھولی اگر ہم نے تو ہنگامہ اٹھا دیں گے
مریض عشق ہوں میں تھوڑا مشکل ہے مرض میرا
اگر دینا پڑے گی آپ مجھ کو کیا دوا دیں گے
دلوں کی بات کو دل میں رکھو گے تو ہی بہتر ہے
زباں پر آ گئی تو لوگ ناحق ہی ہوا دیں گے
محبت کے ہرے پودے لگاؤ انجناؔ اب تم
جو ان کی چھانو میں بیٹھیں گے وہ سارے دعا دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.