Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت ہو گئی پہلی نظر میں

پیام سعیدی

محبت ہو گئی پہلی نظر میں

پیام سعیدی

MORE BYپیام سعیدی

    محبت ہو گئی پہلی نظر میں

    قیامت ہو گئی پہلی نظر میں

    نظر ہٹتی نہیں صورت سے ان کی

    یہ حالت ہو گئی پہلی نظر میں

    ہماری زندگی اک اجنبی کی

    امانت ہو گئی پہلی نظر میں

    سہارا بن گئی وہ عمر بھر کا

    جو الفت ہو گئی پہلی نظر میں

    دھڑکتا ہے اسی کے نام سے دل

    یہ صورت ہو گئی پہلی نظر میں

    نہ پائی عمر بھر جو ہم کو حاصل

    وہ دولت ہو گئی پہلی نظر میں

    جو تھی ویران اب تک دل کی دنیا

    وہ جنت ہو گئی پہلی نظر میں

    وہ انجانے تھے لیکن ان پہ مائل

    طبیعت ہو گئی پہلی نظر میں

    پیامؔ ان کے ہوئے ہم یوں کسی کی

    عنایت ہو گئی پہلی نظر میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے