محبت کا اپنی اثر دیکھ لیتے
محبت کا اپنی اثر دیکھ لیتے
ہمیں کاش وہ اک نظر دیکھ لیتے
یہ مجھ پر ہی تنہا ستم کس لئے ہے
کوئی اور بھی چارہ گر دیکھ لیتے
تجھے جان دے کر بھی ہم اف نہ کرتے
ترا رخ ذرا بھی اگر دیکھ لیتے
نئی سیکھ لیتے ادا تجھ سے غنچے
تجھے مسکراتا اگر دیکھ لیتے
الٹتے وہ اپنی نقاب اور ادھر ہم
شب غم کی ہوتے سحر دیکھ لیتے
رہی وقت رخصت یہی دل میں حسرت
انہیں اور ہم اک نظر دیکھ لیتے
غم زندگی کو بھلا دیتے عالمؔ
انہیں دو گھڑی جو اگر دیکھ لیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.