Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت کا جب روز بازار ہوگا

میر تقی میر

محبت کا جب روز بازار ہوگا

میر تقی میر

MORE BYمیر تقی میر

    محبت کا جب روز بازار ہوگا

    بکیں گے سر اور کم خریدار ہوگا

    تسلی ہوا صبر سے کچھ میں تجھ بن

    کبھی یہ قیامت طرحدار ہوگا

    صبا موئے‌ زلف اس کا ٹوٹے تو ڈر ہے

    کہ اک وقت میں یہ سیہ مار ہوگا

    مرا دانت ہے تیرے ہونٹوں پہ مت پوچھ

    کہوں گا تو لڑنے کو تیار ہوگا

    نہ خالی رہے گی مری جاگہ گر میں

    نہ ہوں گا تو اندوہ بسیار ہوگا

    یہ منصور کا خون ناحق کہ حق تھا

    قیامت کو کس کس سے خوں دار ہوگا

    عجب شیخ جی کی ہے شکل و شمائل

    ملے گا تو صورت سے بیزار ہوگا

    نہ رو عشق میں دشت گردی کو مجنوں

    ابھی کیا ہوا ہے بہت خوار ہوگا

    کھنچے عہد خط میں بھی دل تیری جانب

    کبھو تو قیامت طرحدار ہوگا

    زمیں گیر ہو عجز سے تو کہ اک دن

    یہ دیوار کا سایہ دیوار ہوگا

    نہ مر کر بھی چھوٹے گا اتنا رکے گا

    ترے دام میں جو گرفتار ہوگا

    نہ پوچھ اپنی مجلس میں ہے میرؔ بھی یاں

    جو ہوگا تو جیسے گنہ گار ہوگا

    مأخذ :
    • کتاب : MIRIYAAT - Diwan No- 1, Ghazal No- 0077

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے