محبت کا مری موسم سہانا ہوتے ہوتے بھی
محبت کا مری موسم سہانا ہوتے ہوتے بھی
وہ مجھ کو چھوڑ ہی بیٹھا دوانا ہوتے ہوتے بھی
یہ سوچا تھا کی یہ پل بھی گزر ہی جائے گا لیکن
بہت دکھ دے گیا یہ پل پرانا ہوتے ہوتے بھی
وہ کہتا تھا کہ آئے گا زمانہ اپنے ملنے کا
زمانہ ہو گیا یارو زمانہ ہوتے ہوتے بھی
مرے دشمن کی صف میں ہے مرا عاشق اسے دیکھو
یہ بچ ہی جائے گا میرا نشانہ ہوتے ہوتے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.