محبت کا یہ افسانہ حیات مختصر کا ہے
محبت کا یہ افسانہ حیات مختصر کا ہے
ہنسی تھوڑے دنوں کی ہے تو رونا عمر بھر کا ہے
ادب کا پاس ہے احساس بھی علم و ہنر کا ہے
یہ سب سرمایہ میرے پاس صحبت کے اثر کا ہے
بظاہر تو حقیقت ایک مشت خاک ہے لیکن
فرشتوں سے مقام اونچا بشر ابن بشر کا ہے
وہ کٹ جائے گا خم ہوگا نہ غیر اللہ کے آگے
مقام اتنا رفیع المرتبہ مومن کے سر کا ہے
خدا کا شکر میں اس رہنما کے کارواں میں ہوں
ہر اک ذرہ مہ و خورشید جس کی رہگزر کا ہے
ہوئے آزاد یوں تو ہو گئی آدھی صدی لیکن
وہی ہم ہیں قفس ہے اور ماتم بال و پر کا ہے
میں انورؔ ظرف انساں ایک پل میں ناپ لیتا ہوں
زہے قسمت مجھے حاصل وہ پیمانہ نظر کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.