محبت کرنے والوں کا یہی نام و نشاں ہوگا
محبت کرنے والوں کا یہی نام و نشاں ہوگا
جہاں وہ سرنگوں ہوں گے وہیں پہ آستاں ہوگا
محبت میں اگر ظاہر مرا راز نہاں ہوگا
میرے پیچھے یقیناً ان کا کوئی راز داں ہوگا
زمیں بھی بدلی ہوگی اور بدلا آسماں ہوگا
نہ گرد کارواں ہوگی نہ شور کارواں ہوگا
ہر اک محشر میں ہوگا اپنے ہی اعمال کا حامل
زمیں والوں کی نظروں میں عجب یہ اک سماں ہوگا
محبت میں ہمیشہ راز طشت از بام ہی ہوگا
کبھی جاسوس یاں ہوگا کبھی جاسوس واں ہوگا
اگر گزرے گی میری زندگی شہر مدینہ میں
عبادت کے لئے اے شادؔ ان کا آستاں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.