محبت کرنے والوں کی دل آزاری نہیں کرتے
محبت کرنے والوں کی دل آزاری نہیں کرتے
خطا پر سر جھکانے والے مکاری نہیں کرتے
ہم اپنا آسمان فن خود اپنے ساتھ رکھتے ہیں
کسی کی شمع سے گھر میں ضیا باری نہیں کرتے
ہمیں پانی پہ چلنے کا ہنر معلوم ہے لیکن
کسی حالت میں ہم کوئی اداکاری نہیں کرتے
روایت تازگیٔ فکر سے محروم رہ جاتی
اگر ہم میرؔ و غالبؔ کی طرف داری نہیں کرتے
ہمارے اسلحہ خانوں میں اکثر آگ لگتی ہے
مگر ہم کام کوئی غیر سرکاری نہیں کرتے
جنازہ اٹھ گیا جب سے یہاں ایمان داری کا
ہم اپنے رہبروں کی ناز برداری نہیں کرتے
وہ ریگستاں کو دعوت دے کے اپنے گھر بلاتے ہیں
کبھی جو اپنی بستی میں شجرکاری نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.