Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت کشمکش میں رہ گئی سر نہاں بن کر

جرم محمد آبادی

محبت کشمکش میں رہ گئی سر نہاں بن کر

جرم محمد آبادی

MORE BYجرم محمد آبادی

    محبت کشمکش میں رہ گئی سر نہاں بن کر

    مرے دل کا یقیں ہو کر ترے دل کا گماں بن کر

    کرے شکر محبت میرا ہر رویاں زباں بن کر

    اگر تم بیچ میں آ جاؤ شرط امتحاں بن کر

    یہ کس کی راہ پر سر دے رہے ہیں محسن الفت

    اجل خدمت کو آئی ہے حیات‌‌ جاوداں بن کر

    جھٹکتا جائے گا ان کو زمانہ اپنے دامن سے

    جو کچھ بھی رہ گئے پیچھے غبار کارواں بن کر

    زمانے کی ہوا کا رخ بدل جانا مقدر ہے

    یہی تنکے قفس ہوں گے بساط آشیاں بن کر

    نہ ہو جب ٹھوکریں کھانے پہ بھی احساس بیداری

    نہ ٹوٹیں دل پہ کیوں ناکامیاں برق تپاں بن کر

    نہیں جب نقش اول کی طرح رنگ بقا تجھ میں

    ضرورت کیا ہے رہنے کی نشانہ لے نشاں بن کر

    فضا پر کیف بن کر چھا گئی غنچوں کی رعنائی

    چمن میں کون آتا ہے بہار بے خزاں بن کر

    زمیں کی طرح جب حاصل ہے قدرت بردباری کی

    رہوں اے جرمؔ کیوں گردش میں ناحق آسماں بن کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے