محبت کے جو پیروکار ہوں گے
محبت کے جو پیروکار ہوں گے
ہمارے جیسے بس دو چار ہوں گے
ہوا پانی پرندے پیڑ پودے
کہانی کے نئے کردار ہوں گے
ہمیں آتی کہاں ہے چاپلوسی
بھلا ہم صاحب دستار ہوں گے
نئے کچھ فلسفی پیدا ہوئے ہیں
پرانے فلسفے مسمار ہوں گے
نہیں ہے کوئی جس کے آگے پیچھے
بہت سے اس کے دعویدار ہوں گے
اب ایٹم بم نہیں کیڑے مکوڑے
ہماری جنگ کے ہتھیار ہوں گے
نفیسؔ اپنے مقدر میں لکھا تھا
کسی دن راندۂ دربار ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.