محبت کے نشے میں چور ہیں ہم
محبت کے نشے میں چور ہیں ہم
ہر اک غم کی پہنچ سے دور ہیں ہم
کئی آنکھیں ہمیں پہچانتی ہیں
حسینوں میں بہت مشہور ہیں ہم
بس اب جیسے ہیں تیرے سامنے ہیں
بتا اب کیا تجھے منظور ہیں ہم
وفا ایمانداری بے نیازی
پرانے وقت کا دستور ہیں ہم
وہ اس درجہ حسیں ہے کیا بتائیں
محبت کے لیے مجبور ہیں ہم
ابھی تو پیار سے دیکھا ہے اس نے
ابھی دلی سے کافی دور ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.