Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت کے رخ روشن سے نورانی نہیں جاتی

سردار پنچھی

محبت کے رخ روشن سے نورانی نہیں جاتی

سردار پنچھی

MORE BYسردار پنچھی

    محبت کے رخ روشن سے نورانی نہیں جاتی

    کسی چشم بصیرت سے بھی تابانی نہیں جاتی

    رہا ہو قرب شاہاں میں ستائش کے لئے بے شک

    مگر پتھر کے بت سے صفت سلطانی نہیں جاتی

    کسی مشکل سے مشکل کا نپٹنا سہل ہے لیکن

    کسی صورت بھی آسانی سے آسانی نہیں جاتی

    جدائی میں تو ہو جاتی ہے کشتی آنکھ کی پتلی

    جو آ جاتی ہے آنکھوں میں وہ طغیانی نہیں جاتی

    خرد نے لاکھ سمجھایا کہ مجھ سے دوستی کر لے

    دل ناداں کی پھر بھی طرز نادانی نہیں جاتی

    مری حسرت بھی اک پردہ نشیں خاتون ہے صاحب

    کہیں بے پردہ میری رات کی رانی نہیں جاتی

    وجہ اس کی بتاتا ہی نہیں ہے آئنہ اپنا

    کہ کیوں ہم سے ہماری شکل پہچانی نہیں جاتی

    بہار آتی ہے صحرا میں تو عورت کے تبسم سے

    تبسم کے بنا تو گھر کی ویرانی نہیں جاتی

    لکھا ہے اس کی قسمت میں سدا بے چین رہنا ہی

    محبت میں تو اس دل کی پریشانی نہیں جاتی

    دل عاشق یا زلف نازنیں دونوں رہیں برہم

    کسی پنچھیؔ سے رکھی ان کی نگرانی نہیں جاتی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے