محبت کی ہوائے دل ربا سے جھوٹ بولے گی
محبت کی ہوائے دل ربا سے جھوٹ بولے گی
حسیں کاذب ہے وہ اہل وفا سے جھوٹ بولے گی
وہ اک اک جھوٹ جھٹلانے کو سو سو جھوٹ بولے گی
وہ خود سے جھوٹ بولے گی خدا سے جھوٹ بولے گی
مرے معصوم سچ کو کچہری میں لا کھڑا کر کے
کوئی دیکھے کہ وہ کس کس ادا سے جھوٹ بولے گی
اسی کے جھوٹ سے گرداب میں اس کا سفینہ ہے
مگر الٹا وہ اپنے نا خدا سے جھوٹ بولے گی
یہ مانا صبح صادق کو کرے وہ جھوٹ سے توبہ
اسی پل وہ مگر باد صبا سے جھوٹ بولے گی
عجب کیا جو اسے ہو جائے عمر جاوداں حاصل
جو وہ شیریں دہن اپنی قضا سے جھوٹ بولے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.