Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت کی میں زندگی بن گیا ہوں

بہزاد لکھنوی

محبت کی میں زندگی بن گیا ہوں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    محبت کی میں زندگی بن گیا ہوں

    زہے بے خودی بے خودی بن گیا ہوں

    محبت کا ہر رنگ دیکھا ہے میں نے

    کبھی مٹ گیا ہوں کبھی بن گیا ہوں

    عجب حال میں ہوں مرا پوچھنا کیا

    تمہارے لبوں پر ہنسی بن گیا ہوں

    مرا چاک دامن نہ دیکھو نہ دیکھو

    جو تم چاہتے تھے وہی بن گیا ہوں

    میں ہر سانس میں ذکر کرتا ہوں تیرا

    سراپا میں خود بندگی بن گیا ہوں

    وہ نظریں ملیں وہ کوئی مسکرایا

    ابھی مٹ گیا تھا ابھی بن گیا ہوں

    محبت ہوں میں ہے مجھی سے اجالا

    کسی کے لئے روشنی بن گیا ہوں

    مٹانے چلا ہوں میں بہزادؔ دیں بھی

    محبت میں ایسا سخی بن گیا ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے