محبت کو نہ تولو محبت بے بہا ہے
محبت دل میں گھولو محبت تو دعا ہے
بھری برسات آئے دلوں میں پھول مہکے
لبوں پر یہ دعا تھی لبوں پر یہ دعا ہے
کہ یوں تو زندگی کے ہزاروں مسئلے ہیں
فقط چاہت تمہاری ہمارا مسئلہ ہے
زمین و آسماں کا کرم حاصل تمہیں ہو
مقدر میں ہمارے تو کالا رتجگا ہے
یہ جسم و جاں کا رشتہ بڑا انمول ہے ناں
سو اس کی قدر کرنا ہمارا مشغلہ ہے
دعاؔ اک عمر سے میں اسی کو پوجتی ہوں
وہ دل کے بت کدے میں وفا کا دیوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.