محبت کو رلایا تھا کسی نے
محبت کو رلایا تھا کسی نے
ہمیں بھی آزمایا تھا کسی نے
زمانہ میں کسی سے دل لگا کر
کسی کا دل دکھایا تھا کسی نے
اجالوں کو ترستے ہیں ابھی تک
کبھی جگنو بجھایا تھا کسی نے
مسرت سے جدا کر پاس میرے
اداسی کو بٹھایا تھا کسی نے
بچھڑنے کا ارادہ ہم نہ سمجھے
بہانا تک بنایا تھا کسی نے
اسے ہم بھول بھی جائیں تو کیسے
ہمیں دل میں بسایا تھا کسی نے
اسی معصومیت پر مر مٹے ہم
کیا وعدہ نبھایا تھا کسی نے
ہتھیلی پر ہمارا نام لکھ کے
رقیبوں کو دکھایا تھا کسی نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.