محبت میں ہزاروں امتحاں تھے
محبت میں ہزاروں امتحاں تھے
مگر یہ بات ہم سمجھے کہاں تھے
کہیں چھپنا مناسب ہی نہ تھا سو
میں ان میں اور وہ مجھ میں نہاں تھے
ہوا یہ علم دنیا کی ہنسی سے
ہمارے راز تو سارے عیاں تھے
سمے بدلا نظر بدلی سبھی کی
وہی جو اب سے پہلے قدرداں تھے
کہاں الفاظ کی نرمی گنوا دی
قسم سے آپ تو شیریں زباں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.