محبت میں سدا قائم جہاں معیار رہتے ہیں
محبت میں سدا قائم جہاں معیار رہتے ہیں
کہانی ختم ہو جائے مگر کردار رہتے ہیں
تمہارا ساتھ ملنے سے مجھے بھی مل گئی شہرت
یہ پھولوں کی نوازش ہے معطر خار رہتے ہیں
مسافر جاگتے رہنا یہ بستی ہے لٹیروں کی
یہاں رہبر کی وردی میں چھپے اغیار رہتے ہیں
غلط فہمی کراتی ہے دلوں میں دوریاں پیدا
جنہیں کل تک محبت تھی وہی بیزار رہتے ہیں
لگائے دل پہ جو مرہم وہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا
نمک زخموں پہ ملنے کو یہاں دو چار رہتے ہیں
نہ قیمت کم زیادہ ہے نہ ٹوٹے ہیں کہیں سے ہم
مگر پھر بھی نہیں بکتے سر بازار رہتے ہیں
یہ کیسا دور آیا زینؔ دنیا میں صحافت کی
تعصب کی سیاہی سے بھرے اخبار رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.