محبت میں یہی سب کام کرتے ہیں فرشتے بھی
محبت میں یہی سب کام کرتے ہیں فرشتے بھی
اسی کی دید کی خاطر سنورتے ہیں فرشتے بھی
سنا ہے اس کی آہٹ پر سبھی سجدے میں رہتے ہیں
ہوائیں رک سی جاتی ہیں ٹھہرتے ہیں فرشتے بھی
حسیں تصویر ہے دنیا گلوں جھرنوں پہاڑوں کی
مصور بن کے اس میں رنگ بھرتے ہیں فرشتے بھی
ہزاروں خامیاں مجھ میں مگر یہ بات دیگر ہے
مری کچھ خوبیوں پر رشک کرتے ہیں فرشتے بھی
ہماری کشتیاں گرداب میں محفوظ رہتی ہیں
ہمارے سنگ دریا میں اترتے ہیں فرشتے بھی
اکیلے خاک ہم نے ہی نہیں چھانی ہے صحرا میں
یہاں اس کی تمنا میں گزرتے ہیں فرشتے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.