Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت نے نہیں چھوڑا کہیں کا

بلونت سنگھ

محبت نے نہیں چھوڑا کہیں کا

بلونت سنگھ

MORE BYبلونت سنگھ

    محبت نے نہیں چھوڑا کہیں کا

    وگرنہ میں تھا باشندہ کہیں کا

    کبھی کہتا نہیں رکنے کو یہ دل

    اٹھا لایا ہے پھر نقشہ کہیں کا

    بھٹکتا پھر رہا ہوں در بہ در میں

    کسی سے پوچھ کر رستا کہیں کا

    ادھر سے ہم کریں تعریف سچی

    ادھر سے تم کہو جھوٹا کہیں کا

    کہاں کر آئے ہم اظہار الفت

    کہیں پر ہو گیا سجدہ کہیں کا

    جسے دیکھے کرے پانے کی خواہش

    یہ دل جیسے ہو شہزادہ کہیں کا

    مہذب آدمی گھر جا کے اپنے

    اتارے گا کہیں غصہ کہیں کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے