محبت پھر محبت پھر محبت پھر محبت ہے
محبت پھر محبت پھر محبت پھر محبت ہے
جہاں یہ سلسلہ ٹوٹا سمجھ لینا قیامت ہے
اما سیکھو ذرا ہم سے محبت کیسے کرتے ہیں
اسے جس سے محبت ہے ہمیں اس سے محبت ہے
یہ تتلی پھول خوشبو کیا کوئی ثانی نہیں اس کا
تمہیں کیسے بتاؤں میں وہ کتنی خوب صورت ہے
یہی اک بات اب دونوں کی پیشانی پہ لکھی ہے
مجھے تیری ضرورت ہے مجھے تیری ضرورت ہے
محبت ہی دلوں کا قبلۂ اول ہے آخر بھی
مسلسل دو دلوں کا رو بہ رو رہنا عبادت ہے
محبت نام کے اس شخص کو ہم سے کوئی پوچھے
وفا پوشاک اور سادہ مزاجی جس کی رنگت ہے
خدا نے انگنت چہرے بنائے ہوں گے دنیا میں
مری آنکھوں میں کاشفؔ آج تک بس ایک صورت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.