محبت سے ہم کو محبت بہت ہے
محبت سے ہم کو محبت بہت ہے
ہمیں اب تمہاری ضرورت بہت ہے
ہوئے عشق کے ہم طرفدار جب سے
زمانہ کو ہم سے عداوت بہت ہے
ان آنکھوں کا جانم کروں کیا مداوا
تری دید کی ان کو عادت بہت ہے
نہیں چاہیئے اس زمانہ کی نعمت
تری چاہتوں کی یہ دولت بہت ہے
خدارا ان اشکوں کو ضائع نہ کیجے
یہ زیور ہیں وہ جن کی قیمت بہت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.