محبت سے تو نے بلایا میں آیا
فقط ایک لمحہ لگایا میں آیا
تمھارے لیے شعر تازہ کہا اور
اسے زیر لب گنگنایا میں آیا
تری دید کی دل میں جاگی تمنا
مسرت سے رخ تمتمایا میں آیا
محبت بھرا خط ملا تھا تمہارا
اسے جب پڑھا مسکرایا میں آیا
بدلتی ہوئی رت کی رنگیں ادا سے
نیا ولولہ ایک پایا میں آیا
بہاروں نے چپکے سے کانوں میں آ کر
محبت کا نغمہ سنایا میں آیا
مری بے قراری کا عالم عجب تھا
نہیں چین بن تیرے پایا میں آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.