محبت عمر بھر کی رائیگاں کرنا نہیں اچھا
محبت عمر بھر کی رائیگاں کرنا نہیں اچھا
سنبھل اے دل انا کو آسماں کرنا نہیں اچھا
کچھ ایسے راز ہوتے ہیں بیاں کرنا نہیں اچھا
ہر اک چہرے کی سچائی عیاں کرنا نہیں اچھا
کسی ناکام حسرت کی جو سلگے آگ سینہ میں
ہوا یادوں کی مت دینا دھیاں کرنا نہیں اچھا
چمن میں ہوں تو پھر میں بھی چمن کا ایک حصہ ہوں
تغافل اتنا میرے باغباں کرنا نہیں اچھا
حفاظت سے اتارو اشک غم کو دل کی سیپی میں
کسی قطرے کو بحر بیکراں کرنا نہیں اچھا
اجالے ہی نہیں ہے تیرگی بھی زیست کا حاصل
کہ ان تاریکیوں کو بے زباں کرنا نہیں اچھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.