Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبتوں کا جو سر پر وبال رکھا ہے

عائشہ ایوب

محبتوں کا جو سر پر وبال رکھا ہے

عائشہ ایوب

MORE BYعائشہ ایوب

    محبتوں کا جو سر پر وبال رکھا ہے

    فتور عشق ہے اور ہم نے پال رکھا ہے

    یہ انتخاب جو ہم نے کیا ہے جینے کا

    فراق چن لیا ہے اور وصال رکھا ہے

    کسی بھی روز ملو اور اداسیاں لے لو

    ہم ایسے لوگ ہیں سب پر ملال رکھا ہے

    خزاں کے پھول سنجوئے کتاب میں رکھے

    فصیل غم سے یوں رشتہ بحال رکھا ہے

    وہ آخرش مجھے خوابوں میں دیکھنے آیا

    مرے گلے کا بھی کیسا خیال رکھا ہے

    یہ دور وہ ہے کہ دل میں کوئی رکھے نہ رکھے

    نظر میں سب نے مجھے بہر حال رکھا ہے

    میں لا جواب ہوئی یوں کچھ اس کی باتوں سے

    مرے سوال پہ اس نے سوال رکھا ہے

    غزل کے شعر مرے کب کے مر گئے ہوتے

    سماعتوں نے انہیں دیکھ بھال رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے