محبتوں کا راہبر محبتوں کا ہو گیا
محبتوں کا راہبر محبتوں کا ہو گیا
اڑا کے خاک اپنی آج آسماں پہ سو گیا
ہے برف برف چاندنی اداس ہے یہ چاند بھی
نہ جانے کون آنسوؤں سے رات کو بھگو گیا
نہ میں رہا ہوں میں نہ اب مرا کوئی وجود ہے
مرے نفس نفس میں اب وہ خود کو ہی پرو گیا
وہ سرد سرد سسکیاں وہ بھیگتی خموشیاں
وہ آنسوؤں میں اب مرے وجود کو ڈبو گیا
وہ نیکیوں کا ہم سفر وہ روشنی کا راہبر
جو میرے دل کے زخم اپنے آنسوؤں سے دھو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.