محبتوں کی جو دولت لٹایا کرتے ہیں
محبتوں کی جو دولت لٹایا کرتے ہیں
انہیں ہی لوگ دلوں میں بسایا کرتے ہیں
گھرے ہوئے ہیں مسائل میں اہل دل تو کیا
گلاب کانٹوں میں بھی مسکرایا کرتے ہیں
نصیب ہوتی ہیں ان کو بلندیاں اک دن
جو ان کو پانے کے رستے بنایا کرتے ہیں
جو ہار کر بھی نہیں ہاریں حوصلہ اپنا
وہ لوگ ہار کے بھی جیت جایا کرتے ہیں
کبھی بھی بھول کے احسان ان کا مت لینا
جو بات بات میں احساں جتایا کرتے ہیں
سلام کیجئے یاسینؔ ان کی ہمت کو
غموں کا بوجھ جو ہنس کر اٹھایا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.