محبتوں میں مجھے مشت بھر کمائی تو دے
محبتوں میں مجھے مشت بھر کمائی تو دے
بنے کٹھور نہ وہ دل تلک رسائی تو دے
میں تجھ کو روح کی گہرائی میں اتاروں گی
یہ میرا کرب تری آنکھ میں دکھائی تو دے
طلسمی جال میں یادوں کے تجھ کو قید کروں
تو میرے ذہن کے دریا کو رونمائی تو دے
تو شب ڈھلے مرے دل پر اترتی آیت ہے
ترے نزول کی آہٹ مجھے سنائی تو دے
میں اک چنار کے سائے میں ایستادہ کلی
صبا کسی کے لیے مجھ کو خوش نمائی تو دے
دعاؔ ہے اس کی اذیت رسانی مجھ کو قبول
وہ اپنے لمس کی ٹھنڈک سے آشنائی تو دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.