Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مدام چلنا ہے مشکل تو میرے ساتھ نہ چل

صدا انبالوی

مدام چلنا ہے مشکل تو میرے ساتھ نہ چل

صدا انبالوی

MORE BYصدا انبالوی

    مدام چلنا ہے مشکل تو میرے ساتھ نہ چل

    تجھے ہے حاجت محمل تو میرے ساتھ نہ چل

    سفر ہی جس کی ہے منزل میں وہ مسافر ہوں

    سفر کا چاہے تو حاصل تو میرے ساتھ نہ چل

    بہت عزیز ہے مجھ کو مرا ادھورا پن

    تجھے ہے ہونا مکمل تو میرے ساتھ نہ چل

    میں توڑ آیا ہوں بندھن سبھی رواجوں کے

    تو گر ہے پا بہ سلاسل تو میرے ساتھ نہ چل

    نہیں پسند زمانے کی دوڑ بھاگ مجھے

    تو گر ہے دوڑ میں شامل تو میرے ساتھ نہ چل

    ملی ہے آنکھیں تو لازم نہیں کہ دل بھی ملیں

    ملے نہ دل سے اگر دل تو میرے ساتھ نہ چل

    تری نظر میں جہالت ہے سادگی شاید

    نہیں میں ساتھ کے قابل تو میرے ساتھ نہ چل

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    غلام عباس خاں

    غلام عباس خاں

    سریش واڈیکر

    سریش واڈیکر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے