مدت سے کسی ٹھہری ہوئی آب و ہوا میں
مدت سے کسی ٹھہری ہوئی آب و ہوا میں
زندہ ہوں یہاں زہر بھری آب و ہوا میں
اچھا نہیں لگتا ہے مگر اے شب ہجراں
تحلیل تو ہونا ہے اسی آب و ہوا میں
اس کو بھی نہ لگ جائے کسی ہجر کی دیمک
اک وصل جو روشن ہے تری آب و ہوا میں
جس حال میں ہوں یہ بھی میسر نہیں سب کو
مانا کہ وہ لذت نہ رہی آب و ہوا میں
شاداب نہیں ہوں گے کبھی خواب ہمارے
ہر چند کہ روشن ہیں کھلی آب و ہوا میں
میں اپنی طرف بڑھنے لگا آپ ہی اخترؔ
کیا جوش عقیدت تھا نئی آب و ہوا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.