مدتیں ہو گئیں جسے کھوئے
مدتیں ہو گئیں جسے کھوئے
دل اسے بار بار کیوں روئے
خون ہی تو ہے آرزوؤں کا
کوئی دامن کو اپنے کیوں دھوئے
فصل کا انتظار کرنا ہے
ہم نے کھیتوں میں قہقہے بوئے
جس کو جانا تھا وہ روانہ ہوا
رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوئے
نیند بچپن میں جیسے آتی تھی
پھر کبھی اس طرح نہیں سوئے
دل کو پتھر بنا لیا لیکن
ایک دن بے سبب بہت روئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.