مدتوں بعد وہ خوشبو کی طرح آئے گا
مدتوں بعد وہ خوشبو کی طرح آئے گا
میرا اجڑا ہوا گھر پھر سے مہک جائے گا
اس کے رونے کا بھی انداز بڑا پیارا ہے
وہ کسی طرح سے دل کو مرے پگھلائے گا
ٹوٹ ہی جاتا یہ شیشہ تو نہ ہوتا احساس
کیا خبر تھی کہ وہ رستے میں بچھڑ جائے گا
تو جو میرا نہ ہوا آس نہ ٹوٹی میری
اک ترا غم ہی مرے دل کو بہت بھائے گا
اس کے جانے کا کوئی غم تو نہیں ہے مجھ کو
جانے اب اور وہ کب تک مجھے ترسائے گا
جاگ اٹھے گا جو احساس کسی دن افسرؔ
میرے اندر کا یہ فنکار ابھر آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.