مدتوں خوب آزماتی ہے
پھر محبت سمجھ میں آتی ہے
روپ اپنا اجالنے کے لئے
زندگی دھوپ میں نہاتی ہے
سب چراغوں کو ڈس چکی آندھی
ایک دن خود سے ہار جاتی ہے
سارا عالم دہائی دیتا ہے
رات جب داستاں سناتی ہے
کوئی مایوسیوں کو سمجھائے
چاہ خود راستہ بناتی ہے
کوئی ان بن ہوئی ہے گلشن سے
کیوں صباؔ لوٹ لوٹ جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.