مدتوں سے اداس بیٹھی ہوں
مدتوں سے اداس بیٹھی ہوں
لے کے تصویر یاس بیٹھی ہوں
تشنگی کا گلہ کروں کس سے
جب میں دریا کے پاس بیٹھی
جس پہ تہذیب کے ستارے ہیں
میں وہ پہنے لباس بیٹھی ہوں
بنت حوا پہ ہر طرف خطرہ
محو خوف و ہراس بیٹھی ہوں
سوکھے ہونٹوں کو دیکھتے کیا ہو
لے کے صدیوں کی پیاس بیٹھی ہوں
جان جائے یا یہ رہے زریابؔ
حق ہے کہ حق شناس بیٹھی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.