مدتوں تک اداس بیٹھا ہوں
مدتوں تک اداس بیٹھا ہوں
تب کہیں تیرے پاس بیٹھا ہوں
ایک لمحے کی زندگی کے لیے
اک صدی سے اداس بیٹھا ہوں
بارگاہ خدا میں اکثر میں
روح تک بے لباس بیٹھا ہوں
موت تجھ سے ڈرا نہیں ہوں میں
زندگی سے اداس بیٹھا ہوں
یار کی ہی مجھے تمنا ہے
میں کئے التماس بیٹھا ہوں
تو ادھر بد حواس بیٹھا ہے
میں ادھر غم شناس بیٹھا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.