مجھ ایسے اندھے پہ کس نظر نے اثر کیا ہے
مجھ ایسے اندھے پہ کس نظر نے اثر کیا ہے
کہ ایک نا بینا شخص کو با بصر کیا ہے
میں اس سے ملنے نکل پڑا تھا چہار جانب
زمین کیا آسماں کی جانب سفر کیا ہے
ہمیں بہاروں کے سبز پتے نہ راس آئے
کسی کی چاہت کے موسموں کو بسر کیا ہے
اداس لمحوں میں چین کا یہ سبب بنے گی
سمیٹ کر تیری خامشی کو امر کیا ہے
اسے بھلانے میں ہر کسی سے ہی دلبری کی
یہ خیر کا کام تھا تو مشکل مگر کیا ہے
کسے ہوا ہے نصیب دنیا میں وصل جامیؔ
کوئی بتاؤ یہ معرکہ جس نے سر کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.