مجھ کو بیڑی نہ پان دے اللہ
مجھ کو بیڑی نہ پان دے اللہ
روٹی کپڑا مکان دے اللہ
سن لوں دھر کر وہ کان دے اللہ
جب موذن اذان دے اللہ
لکھ پتی باپ کی وہ بیٹی ہو
چاہے بوڑھی جوان دے اللہ
اپنی بیگم سے لڑ سکوں کشتی
ہاتھ پیروں میں جان دے اللہ
پھیکے پکوان میں نہ کھاؤں گا
مجھ کو نیچی دکان دے اللہ
مجھ کو راکٹ بھی نہ پکڑ پائے
اتنی اونچی اڑان دے اللہ
کتنا کمزور ہو گیا دولہا
انڈا حلوہ و نان دے اللہ
عمر اس کی تو مختصر کر دے
جس کو لمبی زبان دے اللہ
وہ تو صورت سے بھوت لگتا ہے
اس کو مرگھٹ مسان دے اللہ
آسماں کو تو تان رکھا ہے
میرا تنبو بھی تان دے اللہ
کچے ڈھونڈے میں کیوں رہے دلبر
تاج جیسا مکان دے اللہ
کیسے مختارؔ بن گیا شاعر
کون اپنا بیان دے اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.