مجھ کو چھوڑے جا رہے ہو میرے گھر کے سامنے
مجھ کو چھوڑے جا رہے ہو میرے گھر کے سامنے
یوں مجھے رسوا نہ کیجے ہر بشر کے سامنے
تیرے آنے سے مجھے ایسے لگا جیسے کوئی
آ گیا ہو آسماں سے چاند اتر کے سامنے
آج آؤ اس طرح جیسے کہ پہلی بار تم
آ گئے تھے بے خیالی میں سنور کے سامنے
اس کی آنکھیں آج بھی اتنی حسیں دکھلائی دیں
دیکھیے تو گر پڑا ہوں میں بکھر کے سامنے
مجھ سے تنہا روٹھ کر تنہائیوں میں جا بسا
ڈھونڈ کر لائے اسے کوئی نظر کے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.