مجھ کو ڈھونڈو کہ کھو گیا ہوں میں
مجھ کو ڈھونڈو کہ کھو گیا ہوں میں
جب سے مقبول ہو گیا ہوں میں
جل گیا گھر فساد میں میرا
اور بارود ہو گیا ہوں میں
محو حمد و ثنا پرندے ہیں
اور اذاں سن کے سو گیا ہوں میں
گھات سے دشمنوں کی بچ آیا
قتل اپنوں میں ہو گیا ہوں میں
بھائیوں پر بھی اعتماد نہیں
اتنا محتاط ہو گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.