مجھ کو حاصل ہوا زمانہ جب
مجھ کو حاصل ہوا زمانہ جب
میں نے کھو کر تجھے ہے پایا جب
مجھ کو جوڑا ہے توڑ کر خود کو
اس نے مجھ کو بکھرتا پایا جب
خود کو پایا ہے مضطرب میں نے
ذکر محفل میں تیرا آیا جب
یوں لگا زندگی ملی مجھ کو
آپنے خاک سے اٹھایا جب
ایسی حرص و ہوس سے کیا حاصل
خالی ہاتھوں ہے ہم کو جانا جب
تو بھی سمجھے گا عہد تنہائی
ساتھ چھوڑے گا تیرا سایہ جب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.