مجھ کو ہر رات ہی تادیر رلاتا ہوا شخص
مجھ کو ہر رات ہی تادیر رلاتا ہوا شخص
چھوڑ کے بھی نہیں جاتا ہے یہ جاتا ہوا شخص
ایک مدت سے سر دشت یہی دیکھتا ہوں
رونے لگ جاتا ہے یک دم سے یہ گاتا ہوا شخص
لا شعوری میں بھی ہنستے نہیں دیکھا گیا ہے
قہقہوں والا یہ کردار نبھاتا ہوا شخص
دیکھ اس کاسے میں بھولے سے نہ سکے رکھنا
وقت کا شاہ تھا یہ خاک اڑاتا ہوا شخص
آستیں اپنی چڑھائے تو منور ہو فضا
روز تربت پہ چراغوں کو جلاتا ہوا شخص
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.