مجھ کو کبھی ضعف نے بٹھایا
مجھ کو کبھی ضعف نے بٹھایا
ان کو کبھی ناز نے اٹھایا
تھی شرم اگر یہی حیا کو
جلوہ ترا کیوں مجھے دکھایا
ہستی نے مجھے عدم میں جا کر
ڈھونڈھا تو بہت مگر نہ پایا
جو مٹ گیا تیرے لب پہ اس سے
اعجاز مسیح کو جلایا
کثرت میں بھی تھا ترا ہی جلوہ
وحدت نے جب آئنہ دکھایا
اللہ رے بے خودیٔ بیخودؔ
وہ آئے پہ آپ میں نہ آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.