مجھ کو کسی سے کوئی شکایت نہیں رہی
مجھ کو کسی سے کوئی شکایت نہیں رہی
جب سے مکان دل میں وہ صورت نہیں رہی
کتنا اداس تھا وہ یہ کہتے ہوئے مجھے
میں خوش ہوں اب مجھے تری عادت نہیں رہی
پل میں جو رنگ بدلے مرا عشق وہ نہیں
جاناں تری یہ بات حقیقت نہیں رہی
میں بھی تو اب کسی کی محبت نہیں رہا
وہ بھی تو اب کسی کی محبت نہیں رہی
مانگا جہاں سے پیار کے بدلے میں پیار جب
کہنے لگے کہ اب وہ روایت نہیں رہی
یہ سچ ہے تو کبھی میرا ہوگا نہیں مگر
یہ جھوٹ ہے کہ اب تری حسرت نہیں رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.